• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 گاڑیاں، 13 موٹرسائیکل چوری، 3 چھین لئے گئئے، سٹریٹ کرائم بھی بے قابو

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 10موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔12افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل اور رقم چھین لی گئی۔اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں 6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔سٹریٹ کرائم کی4 وارداتیں تھانہ کراچی کمپنی ،شالیمار ،سبزی منڈی اورشہزاد ٹاؤن کے علاقوں جب کہ روبری کی وارداتیں آبپارہ ،ترنول ،سبزی منڈی اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں ہوئیں ۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پررقیہ خرم سے موبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ آفیسرزکالونی میں 3نامعلوم لڑکے قربان علی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل، موٹرسائیکل کی اصل رجسٹریشن بک اور شناختی کارڈ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ 22فٹ روڈ مصریال میں2نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر عمران حنیف سے موٹرسائیکل موبائل اور 23ہزار دوسو روپے، شبیر لین میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عبداللہ حسن سے موبائل اور10ہزار روپے ، شالے ویلی میں اسلحہ کی نوک پر2موٹرسائیکل سوار محمد جواد افضل سے موبائل ، رزاق ٹاؤن میں2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعثمان دلشاد سے25ہزار روپے ،موبائل،موٹرسائیکل اپلائیڈ فار اور موٹرسائیکل کے کاغذات،تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر شیخ محمد اظہر نفیس سے 5ہزار روپے ،تھانہ مندرہ کے علاقہ میں 2موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شبیر خان اور اس کے بھائی منیر خان سے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ہل ویو کالونی میں شاہ زیب ابرار پارسل دینے کھڑا تھاکہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پراس کا موبائل فون ،75 ہزار روپے اور موٹر سائیکل کی چابی ،تھانہ دھمیال کے علاقہ قائداعظم کالونی لین 3میں محمد طیب کی فوٹو شاپ سے 3 موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہگلزار قائد میں ایک کار میں سوار دو افراد نے ضیاء الحق کی کار روکی اور اسے تشدد کانشانہ بناکردو لاکھ روپے چھین کرلے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں پٹرول پمپ کے ہیلپرمحمد آصف سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار 19ہزار170روپے،چک دینال میں2موٹرسائیکل سوار قمر عباس سے ساڑھے لاکھ روپے اورموبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔راجہ بازار میں محمد اشرف کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر لیپ ٹاپ ،ناظم آباد میں محسن العالی کی گاڑی کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ اورچیک بک ،اڈیالہ روڈ پر میجر(ر)اختر حسین کے گھر سے طلائی زیورات وزنی 5 تولے ،ساڑھے تین لاکھ روپے اور راشن ،ڈھوک میراستی ٹاؤن میں نصب شدہ ٹرانسفار مر کی کوائل اور مشینری،ڈی ایچ اے میں سمیر ظہیر کے گھرسے 10 لاکھ روپے ،کڑاہی میں ابراہیم ڈار کے فارم ہاؤس سے پانی والی بڑی موٹر اور تار مالیتی 2 لاکھ روپے چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید