راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ حضرت امام موسیٰ کاظم نے شہادت کو گلے لگا لیا لیکن آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔جبر و استبداد کے مقابلے میں اسوہ باب الحوائج مشعل راہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو شہادتِ حضرت امام موسیٰ کاظم کے سلسلے میں ایام باب الحوائج کے آغاز پر امام بارگاہ اہلبیت واہ کینٹ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسوہ امام کاظم پر عمل کرکے دنیا بھر میں جاری ظلم و ستم ، دہشت گردی کا نا صرف جڑ سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ انسانیت کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ۔ علی مسجد راولپنڈی میں خانوادہ موسوی کے زیر اہتمام 24 رجب کو برآمدگی جلوس تابوت کی مجلس سے علامہ سید قمر حیدر زیدی، مولانا وقار حسین نقوی ، مطیع الحسنین کاظمی ، شجاع گردیزی نے بھی خطاب کیا ۔