• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی ذاتی معلومات چرانے کیلئے ہیکرز کی سائبر حملوں کی نئی مہم

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) شہری خبردار ہوجائیں کہ ہیکرزکی جانب سے شہریوں کی ذاتی معلومات چرانےکےلیےسائبرحملوں کی نئی مہم شروع کیےجانے کاانکشاف ہواہے-وی پی این اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنےوالےصارفین کےلیے سائبرحملوں کاخطرہ پیداہوگیاہے-کابینہ ڈویژن کے ذ یلی ادارےنیشنل ٹیلی کام اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نےایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ایڈوائزری کےمطابق نئےطرزکے سائبرحملوں میں حساس ڈیٹاچرانےکے لیے مشہوربروزرپرحملہ کیاجاتا ہے۔سائبرحملوں کےذریعےمشکوک کوڈ فیک ٹیکنیکس کااستعمال کرکےبھیجاجاتا ہے-ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ ذاتی معلومات چرانےکےلیےفیس بک اوربینکنگ ویب سائٹس جیسی بروزوکااستعمال کیاجاتاہے-ایڈوائزری کےمطابق چیٹ جی پی ٹی وی پی این سٹی،ریڈر موڈ،پرٹ ٹاکس اور اے آئی اسسٹنٹ سمیت 16ایپلیکیشنز متاثر ہوسکتی ہیں- ایڈوائزری میں ان ایپلیکیشنز کووقتی طور پراستعمال نہ کرنے اوران کی جگہ متبادل آپشنزاستعمال کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید