سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) سانگھڑ کے نزدیک گوٹھ جانی جونیجو میں مسلح جونیجو گروپ کی جانب سے سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تین مبینہ بے گناہ افراد کی میتیں گزشتہ 10 گھنٹے سے شدید سردی کے عالم میں سانگھڑ میرپورخاص چوک پر رکھ کر لواقین سمیت سیکڑوں مرد وخواتین کا متعلقہ یتم معصوم اور چھوٹے بچوں کے ہمراہ دھرنا اور مظاہرہ. سراپا احتجاج مظاہرین کا پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایم این اے صلاح الدین جونیجو کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ. مظاہرین کے مطابق اگر صبح تک ایم این اے صلاح الدین جرنجو کے خلاف ہمارے تین بے گناہ مقتولین کا مقدمہ درج نہ کیا گیا تو ہم تینوں میتیں قومی شاہراہ پر رکھ کر قومی شاہرہ کو بلاک کر دیں گے.۔