گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں گزشتہ سال ایک ایکسپریس وے کے منہدم ہونے کے واقعے میں52افراد کی ہلاکت اور30افراد کے زخمی ہونے پر 32سرکاری ملازمین اور4اداروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اس واقعے نے سڑک کے متاثرہ حصے کی تعمیر ،آپریشن اور دیکھ بھال میں سنگین ناکامی کو بے نقاب کیا۔کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک بیان کے مطابق صوبائی پارٹی کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ تحقیقات میں صوبائی نظم و معائنہ اور نگراں کمیشن نے غفلت اور فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کو اس حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔