نواب شاہ( محمد انور شیخ/ بیورو رپورٹ) _قاضی احمد کے گاؤ ں دوسن میں راہو برادری کے دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق جھگڑا رشتہ کے تنازعے پر ہوا تصادم میں دو نوجوان زمان راہو اور منصور راہو فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں قاضی احمد اسپتال منتقل کر دیں کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔