• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آذربائیجان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے، ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ دارالحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف کے صدر الہام علیوف سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معاشی تعاون، پارلیمانی رابطوں اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی خصوی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ آئندہ ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ جس کیلئے 24اور 25 فروری کی تاریخیں متوقع ہیں۔
اہم خبریں سے مزید