کراچی( افضل ندیم ڈوگر )قومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ پی آئی اے کی 22سمیت 44پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302، 307منسوخ کردی گئیں۔ کراچی اسلام آباد کی 6پروازوں پی کے 300، 301، 369، 309، 308، 304، پی اے 200 میں 1 سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ کراچی لاہور کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 304، 305، ای آر 522 میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد، پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286، 285 میں بھی تاخیر ہوئی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں پی کے 311، 322، 325، ملتان مسقط کی پروازیں پی کے 171، 172 کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ لاہور سے دبئی دمام کی پروازیں پی کے 203، 247 میں ڈھائی سے 4 گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی جدہ کی 2 پروازیں پی کے 871، 731 کی روانگی میں بھی تاخیر ہے۔