• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JI کا بجلی کمپنیوں کیخلاف 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے۔ اور احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا۔اتوار کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم کاکہناتھاکہ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے،ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم ‘پٹرول پر لیوی کم،اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد کیا جائے ۔ 140فیصد تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے پارلیمنٹ کے شرمناک رویہ کو مسترد کرتے ہیں، قوم اس کا ضرور حساب لے گی۔
اہم خبریں سے مزید