• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا جسٹس شمس مرزا کیخلاف وزیر اعظم کو بھی خط

لاہور( عمران احسان)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا،ایڈووکیٹ جنرل پاکستان منصور اعوان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان مرزا نصر کی مبینہ مس کنڈکٹ کا معاملہ ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اوروزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط لکھ دیا،خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میں ٹوٹل پارکو بنام وزارت پٹرولیم مقدمے میں ریاست کے مفاد کا تحفظ کر رہا ہوں،اٹارنی جنرل منصور اعوان اور مرزا نصر نے مجھ پر دباؤ ڈالا کہ میں اس کیس میں مضبوط دلائل میں اصرار نہ کروں ،انہوں نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عمر طارق گل کو ہدایت کی کہ وہ کارپوریشن کے نجی وکلاء کے ساتھ پیش ہوں جو عدالت کی سابقہ سماعت کےتحریری حکم سے واضح ہے،میں نے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے،دوسری جانب جسٹس شمس محمود مرزا 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے مقدمات میں فیصلے بھی کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید