• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول سے لڑائی نہیں، مسائل پر مشاورت کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی سے کوئی لڑائی نہیں، مسائل پر مشاورت کرتے ہیں، کون سی پارٹی ایسی ہے جس میں صرف چیئرمین کے پاس عہدہ ہو اور کسی کے پاس نہ ہو، ہمیں پارٹی عہدے کی فکر بھی نہیں، دوسروں کو یہ بات اچھی نہیں لگتی۔ایک خصوصی بات چیت میں مصطفی کمال نے کہا کہ کوئی معلوم کرتا ہے کہ ایم کیو ایم میں کیا عہدہ ہے تو ہم بغلیں جھانکتیں ہیں،رابطہ کمیٹی کی تحلیل کے بعد جب ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین منتخب کیا گیا تو اس وقت دیگر عہدوں پر بھی جلد انتخابات کرانے کا فیصلہ ہوا تھا مگر ایک ہفتے میں کیا وہ تو ابھی تک نہیں بن سکی، ذاتی طور پر میں بطور ماتحت کام کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کا اجتماعی فائدہ بھی ہو۔
اہم خبریں سے مزید