• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بنچ بن چکے، 26 ویں ترمیم کا فیصلہ اب آئینی بنچ ہی کرسکتا ہے، احسن اقبال

نارووال(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی جانب سے 26ویں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کے ساتھ اتفاق کیا تھا اب وہ سپریم کورٹ میں گئی ہے لیکن 26ویں اب ترمیم عمل میں آ چکی ہے۔ اس کے تحت آئینی بنچ بن چکے ہیں، اس کا فیصلہ اب آئینی بنچ ہی کر سکتا ہے، پاکستانی عوام کے64ارب پر ڈاکے کے عمران خان کا جرم امریکہ معاف کر سکتا نہ برطانیہ۔ اس سے قبل نارووال کے موضع تکیہ پلاٹ روڈ کے افتتاح کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے حکومت جب چھینی جاتی ہے، پاکستان پر تباہی بربادی کے سائے ڈال لیتی ہے 2018 میں ایک اناڑی کو ملک کی چابیاں دیکر کرسی پر بٹھا دیا گیا وہ خود کہتا تھا کہ مجھے اب پتہ چلا ہے کی حکومت کیسے چلاتے ہیں پاکستان کسی ڈرائیونگ سکول کی گاڑی نہیں تھی کہ پاکستان کا وزیر اعظم بنا کر کسی کو وزیر اعظم بننے کی تربیت کا موقع دیا جائے اس نے 4 سالوں میں ملک کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی اس شخص نے پاکستانی قوم کو تقسیم کرکے چپے چپے پر جگ ہنسائی کی ۔
اہم خبریں سے مزید