• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف فوٹو سیشن کیلئے حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد( طاہر خلیل) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمیشن نہیں بنےگا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف فوٹوسیشن کے لیے تو نہیں بیٹھ سکتے،مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کرنے کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے، ابھی کس چیز نے روکا ہے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے، بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کرلیے تھے اور تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی اور بی بی کو جس طریقے سے سزائیں دی گئیں سب کے سامنے ہے، ان سب چیزوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے دو مطالبات پر مذاکرات کا اعلان کیا تھا،ہم نے حکومت کوکہا 7 دن میں کمیشن بنانے یا نہ بنانے کا اعلان کریں، کمیشن میں یہ بھی طےہونا تھا کہ اس میں ججزکون سے ہیں، ٹی او آرز کون سے ہوں گے لیکن حکومت کی طرف سےکچھ بھی نہیں ہوا جو ثابت کرتاہےکہ کمیشن بنانےکی نیت نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن نہیں بنےگا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھ سکتے، تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنا چاہ رہی تھی، بانی پی ٹی آئی نے خود اس کو شروع کیا اور سب سے پہلے کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی، عمران خان کی ہدایت کے مطابق کسی اور میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے، عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، یہ کہتے ہیں ہماری مجبوریاں ہیں، مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں یہ خود چائے وغیرہ پی لیں۔

اہم خبریں سے مزید