• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکاؤنٹس، فریال تالپور سمیت 14 افراد کے نام ملزمان کی فہرست سے خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ کراچی نے جعلی بینک اکاونٹس اور کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں فریال تالپور سمیت 14 افراد کے نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیئے۔ ایف آئی اے نے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا۔ایف آئی اے نے فریال تالپورسمیت 14 افراد کے نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیئے۔فریال تالپور، بلال شیخ، محمد اقبال آرائیں، محمد اشرف، عدنان جاوید کے نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیے گئے۔قاسم علی، شہزاد علی جتوئی، شیر محمد مغیری، محمد اقبال خان نوری کے نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیے گئے۔اسلم مسعود، نصیر عبداللہ، نورین سلطان، کرن امان، سید حسین فیصل شاہ جاموٹ کے نام ملزمان کی فہرست سے خار ج کردیے گئے۔چالان کے مطابق فریال تالپور نے اومنی گروپ کی شوگر مل کے سرٹیفکیٹ پیش کئے، فریال تالپور نے بتایا کہ حاصل کردہ رقم خاندانی زمین پر کاشت کئے جانے والے گنے کی فروخت سے حاصل ہوئی، دستاویز سے ثابت ہوا کہ حاصل کردہ رقم کاروباری ٹرانزیکشن تھی، کسی بھی گواہ نے فریال تالپور کے خلاف گواہی نہیں دی۔
اہم خبریں سے مزید