• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم نے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کو 25 لاکھ کا انعامی چیک پیش کیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں ،حکومت ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سنوکر چیمپئن محمد آصف سے ملاقات کے دوران کہی ۔وزیرِ اعظم نے محمد آصف کو سری لنکا میں منعقدہ سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر محمد آصف سے کہا کہ آپ نے سنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،محمد آصف نے وزیرِ اعظم کی جانب سے قومی سطح پر پزیرائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وزیرِ اعظم نے میری پزیرائی کی،۔وزیرِ اعظم نے ا س موقع پر متعلقہ حکام کو محمد آصف کے ساتھ مل کر ملک میں، سنوکر کے مزید کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے اقدامات کی ہدایت جاری کی تاکہ نوجوانوں میں اس کھیل کو مزید فروغ ملے۔
اہم خبریں سے مزید