اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس کی بنچوں کی تشکیل سے متعلق تنازع میں توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کے اجراء کے خلاف دائر انٹر کورٹ اپیل کی کاپی سامنے آ گئی ہے ،جس میں عدالتی حکم ناموں میں تاریخوں کے ردوبدل کا انکشاف کیا گیاہے ،اپیل کے مطابق بینچوں کی تشکیل کے اختیارات کا مقدمہ عدالت نے 13 جنوری کو 27 جنوری تک ملتوی کیا ،لیکن بعد میں ویب ماسٹر کو ملنے والے دوسرے حکم نامہ میں سماعت کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ 16 جنوری کردی گئی تھی،انٹرا کورٹ اپیل کے مطابق 16 جنوری کو ایک جج نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا ،اپیل گزار نے عدالت سے خلاف شو کاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے ۔