سنٹیلے نامی ایک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی سے جوتے تیار کر لیے ہیں۔
امریکی کمپنی نے اے آئی اور تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے یہ جوتے تیار کیے ہیں اور یہ جوتے مارکیٹ میں 150 ڈالرز میں دستیاب ہیں۔
اس حوالے سے سنٹیلے کے سی ای او بین وائس کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی فیشن کی دنیا میں ٹرینڈ بننے جا رہا ہے کیونکہ یہ چیزوں کو ڈیزائن کرنے کا ایک بہت زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس جوتے کا ڈیزائن ہماری ٹیم نے خلائی جہازوں اور کشتیوں سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا اور پھر اس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا۔
بین وائس نے بتایا کہ ان جوتوں کو 3 مراحل میں تیار کیا جاتا ہے، پہلے مرحلے میں اس کا آرٹ ورک تیار کیا جاتا ہے، دوسرے مرحلے میں اس کا ایک خاکہ بنایا جاتا ہے اور تیسرے مرحلے میں ٹیم اس خاکے سے 3D ماڈل بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔
اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ جوتے مارکیٹ میں 5 مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں جن میں نارنجی، سرخ، خاکستری، سیاہ اور نیلا رنگ شامل ہے۔