اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے گہرے تعلقات ہیں اور اب بنگلہ دیش سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین نئے تجارتی اور سفارتی تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں آزادی اظہار رائے کو کافی اہمیت حاصل ہے۔