• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے علی پرویز ملک سمیت کئی ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں

اسلام آ باد ، لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک ،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاارکان نے اپنے حلقوں کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو،عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے بھی ملاقات کی جس میں اپنے حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز لاہور کے سابق ڈپٹی مئیر نذیر خان سواتی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید