• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدت نکاح کیس، عمران و بشریٰ کی بریت کے حوالے سے اپیل کی آج سماعت

اسلام آباد (خبر نگار، این ا ین آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ سپریم کورٹ ایڈیشنل رجسٹرارکیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ بھی آج سنایا جائے گا ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان آج سماعت کرینگے خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید