کوئٹہ ( آن لائن ) رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے ایمان پاکستان تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر پاکستان کی تحریک ہے،میں وزیر اعظم شہباز شریف، بیرسٹر گوہر، بلاول زرداری، مولانا فضل الرحمان اور تمام پاکستانیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ ایمان پاکستان تحریک کا حصہ بنیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایمان پاکستان تحریک کے تمام عہدیداران یہاں موجود ہیں، آج ہمارے پاس پیارا ملک پاکستان ہے،میں وزیر اعظم شہباز شریف، بیرسٹر گوہر، بلاول زرداری، مولانا فضل الرحمان اور تمام پاکستانیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ ایمان پاکستان تحریک کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، جذبے اور تنظیم کیساتھ یہ ملک حاصل کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر ہمارے نوجوانوں کو اپنے ہی ملک اور اداروں کے خلاف ورغلایا جا رہا ہے، اب ایمان پاکستان تحریک رکنے والی نہیں،یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر پاکستان کی تحریک ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ پاکستان کی عزت کی بات کریں، سب پاکستان کے لئے سوچیں، مجھے بہت سے موقع ملے کہ امریکہ یا برطانیہ میں سیٹل ہوجاؤں لیکن میں نے پاکستان میں رہتے ہوئے اپنی بلوچ قوم کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔