• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی حمیرا بلوچ کی معطلی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،صوبائی حکومت

کوئٹہ (خ ن)حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی معطلی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر ڈی سی لسبیلہ کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات پر یقین نہ کریں اور ایسی افواہوں کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔ 
کوئٹہ سے مزید