• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیٹریاٹک یوتھ بلوچستان کے زیراہتمام صدر صادق بابر کی قیادت میں اتوارکو پاک فوج کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ہمیں اپنی فوج کی قربانیاں پر فخر ہے اور ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ہمارے نوجوان بالخصوص طلباء کی زہن سازی کررہی ہیں جبکہ بیرونی طاقتیں عوام کو پاک فوج کے خلاف کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جو اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہین ہوں گی ، ہمارا مقصد اپنی نوجوان نسل کو ان ملک دشمن عناصر سے بچانا اور ملک کے خلاف کام کرنے والوں کے مذموم عزائم اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے اپنے ملک کے دفاع اور عوام کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں اور طلباء کو صحیح سمت میں لائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید