• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائن مالکان مزدوروں کی فلاح وبہبود یقینی بنائیں‘ ابراہیم ساسولی

کوئٹہ(پ ر)ای او بی آئی کوئٹہ کے ریجنل ہیڈ محمد ابراہیم ساسولی نے آل پاکستان مائنز اینڈ مائنرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید فتح شاہ کی دعوت پر ان سے ملاقات کی جس میں کان کنوں کی فلاح و بہبود کے لئے ای او بی آئی کے پنشن منصوبے میں مزید کان کنوں کی رجسٹریشن اور اورمائن مالکان کے ای او بی آئی کے واجب الادا حصےکی وصولیابی اور پنشن کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاسید فتح شاہ نے ای او بی آئی کی جانب سے بلوچستان کے ہزاروں محنت کشوں اور ان کے لواحقین کے لئے لاکھوں روپے مالیت کی پنشن، معذوری پنشن اور پسماندگان پنشن کی فراہمی کی نمایاں خدمات اور کارکردگی سراہا مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع ایسوسی ایشن کے عہدیداران حاجی بابو اور سلیم سیاہ پاد بھی موجود تھے ۔
کوئٹہ سے مزید