• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’تحفظ منزل فوسٹر ہوم ‘‘ کمیونٹی پولیسنگ کی شاندار مثال ،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)بے سہارا بچوں کی رہائش، تحفظ اور کفالت کیلئے پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ ’’تحفظ منزل فوسٹر ہوم ‘‘ کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہو نے پر تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی پہلی سالگرہ پر تقریب ہوئی اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز تحفظ منزل فوسٹر ہوم مائدہ رضا بٹ نے بتایاکہ ایک سال کے دوران 150 سے زائد بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو مدد فراہم کی۔ آئی جی نے کہا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ویلفیئر پراجیکٹ ہے۔ تحفظ منزل فوسٹر ہوم کمیونٹی پولیسنگ کی شاندار مثال ہے ۔ مزید برآں آئی جی نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز، سی پی اوز ،ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔
لاہور سے مزید