• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور( نیوزرپورٹر) عوامی رکشہ یونین نے پریس کلب کے سامنے مہنگائی، ناجائز چالانوں اور جھوٹے پرچوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قیادت مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کی۔ جبکہ خاتون رکشہ ڈرائیور سمیت رکشہ ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں وکلاء نے بھی شرکت کی اور جھوٹے مقدمات میں غریب رکشہ ڈرائیوروں کومفت قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ،مجید غوری نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ظلم کے خلاف رکشہ جلاؤ مہم شروع کریں گے۔
لاہور سے مزید