اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کا وفد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں آج جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی وفد میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہونگے،ملاقات میں سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ایجنڈے پر بات چیت ہوگی۔