• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں معیشت کی زبوں حالی، سیاسی بے یقینی سے آگہی کے باوجود امریکی سرمایہ کاری کا عزم

اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ) پاکستان میں معیشت کی زبوں حالی، سیاسی بے یقینی سے آگہی کے باوجود امریکی سرمایہ کاری کا عزم،امریکی سرمایہ کاروفد کے سربراہ جینٹری بیچ کی گفتگو اور اقدامات کے دعوؤں سے حکومت کی حوصلہ افزائی ہوئی ،PTI کیلئے صورتحال ٹرمپ حکومت سے توقعات اور حمایت کے دعوؤں کی نفی ، مایوس کن ہونے کے مترادف ، امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد اور وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کی پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو جس میں انہوں نے پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات کی جہاں پاکستان میں زبوں حال معیشت اور سیاسی بے یقینی نے مایوسی کی جو فضا پیدا کر رکھی ہے اس تاریک فضا میں امید کی ایک روشنی کی ماند دکھائی دیتی ہے۔ وفد کے سربراہ جنہوں نے پاکستانی میڈیا کے امکانات اور خدشات پر مبنی سوالات کے جواب بھی انتہائی پراعتماد انداز میں دیئے ان سے بخوبی اندازہ ہوتا تھا کہ وہ پاکستان میں متوقع اور ممکنہ مشکلات سے بھی پوری طرح آگہی اور ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی یہاں سرمایہ کاری کیلئے آئے ہیں،نہیں معلوم ان کی پراعتماد یقین دہانیوں میں پیشرفت کا آغاز کب ہوگا اور عملی شکل کب سامنے آئے گی، گوکہ انہوں نے یہ بھی واضح کہا ہے کہ ’’میں یہاں مذاکرات کیلئے نہیں بلکہ کاروبار کیلئے آیا ہوں‘‘ اور یہ بھی بقول ان کے کہ وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو لیکن تذبذب میں پڑے لوگوں کا یہ وہم نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ امریکیوں کے وعدوں پر اعتماد اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب اس کی عملی شکل سامنے آئے پھر پاکستان کی معاشی اور سیاسی بے یقینی کی صورتحال بھی جو اس نہج پر پہنچی ہوئی ہے کہ نہیں معلوم کہ کل کیا ہو جائے۔
اہم خبریں سے مزید