• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا یوٹیلٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا مطالبہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سید حفیظ الدین نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو قائم رکھا جائے۔

سید حفیظ الدین کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا جس کے دوران تمام ممبران کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے بند ہونے کی مخالفت کر دی۔

چیئرمین کمیٹی سید حفیظ الدین نے کہا ہے کہ ہم یوٹیلیٹی اسٹورز کے ایشو پر بہت بات کر چکے، ارکانِ اسمبلی کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پبلک انٹرسٹ کا معاملہ ہے، میں بطور چیئرمین کمیٹی اعلان کرتا ہوں یوٹیلیٹی اسٹورز کو قائم رکھا جائے، فنانس منسٹر آئی ایم ایف کے احکامات پورے کر رہے ہیں اور وزیرِ خزانہ کس حیثیت سے اکیلے فیصلہ کر سکتے ہیں؟

ممبر کمیٹی سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ ہمیں اُن کو بلانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ چیئرمین ہیں، بااختیار ہیں، چیئرمین کمیٹی فیصلہ کریں کہ یہ ادارہ بند نہیں ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ہفتہ اور لمبا لے گئے تو تمام یوٹیلٹی اسٹورز بند ہو جائیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید