کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا توجہ کے طلب خصوصی بچوں کیلئے 30 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا جس میں حکومت سندھ کی جانب سے 20لاکھ اور ذاتی حیثیت میں 10لاکھ روپے شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت توجہ کے طلب خصوصی بچوں کیلئے ہر سطح پر بنیادی اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوے ایسے تمام اداروں کی ہر ممکن مدد فراہم کریگی،یہ بات انہون نے مقامی ہوٹل میں توجہ طلب بچوں کے ادارے کی جانب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں منتخب نمائندوں اور مخیر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے توجہ طلب بچوں کی حوصلہ افزائی کی،صوبائی وزیر نے کہا کہ اس مقصد کیلیے کراچی میں سیکڑوں ایکڑ اراضی پر مشتمل ایک بڑا ادارہ سہولتوں کے ساتھ تعمیر کیا جارہا ہے جس میں توجہ طلب بچوں کو تعلیم و تربیت اور مختلف ہنر کی فراہم ممکن بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ ترتیب دیا جارہا ہے،تقریب میں ایران کے وائیس قونصل سمیت دیگ شریک ہوئے۔