کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری دی گئی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی چیئرمین شپ میںSPPRA) کا 44 واں اجلاس منعقد ہو ا ، سپرا کے مینجنگ ڈائریکٹر نے بورڈ کے تحت کی جانیوالی تفصیلی بحث اور ایجنڈا آئٹمز کے بارے میں آگاہی دی، ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ آج کے اس اجلاس اور بورڈ کے تحت کئے متفقہ فیصلوں کا مقصد پروکیورمنٹ کے عمل کو جدید خطوط سے آراستہ کرنا اور شفافیت لانا ہے ،اجلاس میں سندھ کے تمام سرکاری اداروں میں ای پروکیورمنٹ سسٹم یعنی ای پاک ایکوازیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (EPADS) پر فی الفور عمل درآمد سے متعلق بورڈ نے منظوری دی، پروکیورمنٹ سیل/یونٹ کی تشکیل سے متعلق سفارشات /تجاویز کی ترتیب کے تحت پروکیورمنٹ سیل ہر محکمے میں تشکیل دیا جائیگا جو محکموں کی جانب سے کی جانیوالی پروکیورمنٹ کو ہر لحاظ سے متوازی و ہموار بنائیگا، بورڈ نے SPPRA کے تحت ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری دی جو پبلک پرکیورمنٹ سے متعلق حکومت سندھ کے افسران کو باقاعدہ تربیت دیگا۔