کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کہ مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ضر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت ایماندار افسران کو تعینات کرے ،ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کو بڑے فیصلے لینا ہوں گے،منظور نظر افسران کے خلاف بھی کارروائیاں کر کے کرپشن کرنے والوں کے حوصلے پست کرنا ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل ہی بچت بازاروں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، تمام بچت بازاروں میں حکومتی نمائندوں کو تعینات کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔