کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے وعدے پوری کریں ، ان کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے، بے گناہ قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیوں عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عافیہ پر ظلم و تشدد اور قید تنہائی کے 8 ہزار دن مکمل ہونے پران کی رہائش گاہ گلشن اقبال کے باہر 8 ہزار دیئے روشن کرنے کی تقریب میں شرکت و اظہار یکجہتی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔