کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی کے علاقے لیاری سیکٹر 50 B میں واقع مکان سے ملنے والی نوجوان کی پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد امیر ولد عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ متوفی نے بے روز گاری اور غربت سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کرمبینہ خودکشی کی ہے۔