اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ورکنگ گروپ کے تحت سائنس کے فروغ کیلئے اعلٰی سطح کی کمیٹی بنے گی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق کمیٹی میں وزیراعظم پاکستان بھی شامل ہونگے ، ورکنگ گروپ کی تشکیل سے دونوں ممالک سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور ترقی کیلئے مل کر کام کر سکیں گے ، ترکیہکے صدر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ، ان کے دورہ کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے دو ایم او یو سائن ہونگے۔