• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنتوں کے بیکٹیریا ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں: تحقیق

 
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

 ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا ذہنی صحت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی آنتوں میں موجود کھربوں بیکٹیریا، فنگس اور دیگر مائکرو حیاتیات (micro organisms) ناصرف ہمارے ہاضمے اور مدافعتی نظام کے لیے اہم ہیں بلکہ یہ ہمارے دماغی صحت اور سوچنے کے انداز پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔

آئر لینڈ کے یونیورسٹی کالج کارک کے نیورو سائنسدان جان کرائن کے مطابق انسانی جسم میں موجود یہ مائیکروبس نہ صرف غذائی اجزاء جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ دماغی صحت اور رویے پر بھی نمایاں اثرات مرتب کرتے ہیں۔

حالیہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آنتوں کے یہ مائکرو بائیوٹا دماغی امراض ڈپریشن، اضطراب اور شیزوفرینیا کے علاج میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

صحت سے مزید