• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکائی قور باغ دہن

حیرت انگیز پرندہ لنکائی قور باغ دہن اپنی حیثیت اور خصوصیت میں علیحدہ مقام رکھتا ہے۔ 

لنکائی قور باغ دہن اس نسل کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے۔ یہ سری لنکا اور بھارت میں پایا جاتا ہے۔ یہ قور باغ دہن پرندہ جسمانی اعتبار سے 23 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتا ہے، مٹیالی رنگ کے اس پرندہ کی نظر کافی تیز ہوتی ہے۔

اس پرندے کی خوراک میں کیڑے مکوڑے اور کیچوے شامل ہیں۔ اس کی عمر دس سے چودہ سال کے درمیان ہوتی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پرندہ دن کے وقت چھپا رہتا ہے، جبکہ رات کے وقت متحرک ہوتا ہے، دشمنوں سے بچنے کے لیے یہ خود کو ٹہنیوں میں کیموفلاج کرلیتا ہے۔ جہاں اس کو مٹیالے رنگ کی وجہ سے دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔

سرخ ہونٹوں والی مچھلی

سرخ ہونٹوں والی batfish جو اپنے سرخ منفرد ہونٹوں سی بخوبی پہچانی جاتی ہے۔ یہ کاسٹا ریکا کے پاس ایک جزیرے گالا پیگس کے پانیوں میں تقریباً 75 میٹر کی گہرائی میں رہتی ہے۔

batfish اپنی نوعیت کی یہ واحد مچھلی ہے جو باقی مچھلیوں سے منفرد ہے دیکھنے والے حیرانگی سے رب کائنات کی تخلیق پہ دنگ رہ جاتے ہیں۔