اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )ملک میں چینی کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ۔ بریک نہ لگ سکی ۔ مسلسل نویں ہفتے بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے میں چینی اوسط چارروپے تریانوے پیسےفی کلو مزیدمہنگی ہوگئی جس کےبعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر ایک سو پچاس روپے تنتالیس پیسے فی کلو پرپہنچ گئی۔گذشتہ دو ہفتوں کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں نو روپے سات پیسے جبکہ نو ہفتوں کے دوران چینی کی اوسط قیمت اٹھارہ روپےاٹھاون پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے۔ سرکاری سطح پرملک میں چینی کی قیمتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئےجن کے مطا بق ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ ہوا اور دو ہفتوں کے دوران چینی کی اوسط قیمت 9 روپے سات پیسے فی کلو بڑھی جبکہ حالیہ 9 ہفتوں میں ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں مجموعی طور پر 18روپے58 پیسے کا اضافہ ہوا۔