اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ، حکومت رواداری و باہمی احترام کے ماحول کے فروغ کیلئے پرعزم ، امن و اتحاد کیلئے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے، حکومت معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے مذہبی رواداری کے سنہری اصولوں پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے جو نفرت انگیز گفتگو کو جڑ سے اکھاڑنے، ہر مندر و گرجہ گھر اور عبادتگاہ کی حفاظت میں معاون ثابت ہو رہی ہےتاہم ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی اس حوالے سے چیلنجز موجود ہیں انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہیں ، عالمی ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنےپیغام میں وزیر اعظم نے کہا یہ ہفتہ پوری دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے مابین مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔