• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کسٹمز میں غیر قانونی مالی فوائد کیخلاف ایف آئی آر درج، 15 کسٹم اہلکار نامزد

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)کراچی میں درآمد شدہ مال کی غلط ڈیکلیریشن کے ذریعے غیر قانونی مالی فوائد حاصل کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ یہ مقدمہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 156(1) کی شق (82) اور (86) کے تحت درج کیا گیا ہے، جو تعزیرات پاکستان (CrPC) کی متعلقہ دفعات کے تحت بھی آتا ہے۔ مقدمہ عمران اسلم گل، پرنسپل اپریزر کراچی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے مطابق 30 جنوری 2025 کو رات 11 بجے کلیکٹریٹ آف کسٹمز کراچی میں غیر قانونی مالی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید