اسلام آباد (طاہر خلیل ) صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے ایڈ وانس ٹیموںکی چین روانگی شروع ہو گئی ہے ۔ صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ صدر کے ہمراہ اعلی ٰ سطح کا وفد بھی چین جار ہا ہے ،جس میں سندھ ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ،وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو چین کے سرمائی گیمز مقابلے دیکھنےبھی جائیں گے ،صدر کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔