• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال 77 پولیو کیسز بڑا چیلنج اور سیٹ بیک، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 77پولیوکیسز بہت بڑا چیلنج اور سیٹ بیک تھا ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہے۔مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے ذریعے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز اسلام آ باد میں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکتداروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2025 کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے قوم کے بچوں کو کو محفوظ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید