• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف دبئی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء میں گورننس پر خطاب کرینگے

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف 11سے 13فروری کو ہونے والے دبئی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء میں شرکت کریں گے جہاں وہ 30 سے زائد سربراہان مملکت و حکومت میں شامل ہوں گے۔ وہ اس اہم عالمی اجلاس کے معزز مہمانوں میں شامل ہوں گے اور گورننس پر خطاب کریں گے۔ باوثوق ذرائع نے دی نیوز/جنگ کو اتوار کی شام بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، وزیراعظم اور حکمراں دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم اور بنگلہ دیش کے رہنما و چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس عالمی سربراہی اجلاس میں 400 سے زائد وزراء، ہزاروں صنعت کار، ماہرین، اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ 80 سے زائد بین الاقوامی، علاقائی، اور بین الحکومتی تنظیمیں گورننس کے مستقبل، عالمی چیلنجز اور ان کے جدید حل پر تبادلہ خیال کریں گی۔ انڈونیشیا، پولینڈ، سری لنکا، اور کولمبیا کے صدور، جبکہ کویت، آرمینیا، کینیا، لیبیا، اور جارجیا کے وزرائے اعظم بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید