• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اتر گئی

سکھر (بیورو رپورٹ) پشاور سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس کی ایک بوگی روہڑی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹریک سے اتر گئی، ٹرین کی رفتار سست ہونے کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔ ریلوے انتظامیہ نے لوکو شیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کی، متاثرہ بوگی کو ٹریک پر چڑھاکر ٹرین منزل مقصود کی جانب روانہ کردی گئی۔ اس دوران اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل رہا۔
اہم خبریں سے مزید