• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے ’’یو ایس ایڈ‘‘ کو مجرم تنظیم قرار دے دیا

واشنگٹن (اے ایف پی) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اتوار کے روز امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) پر حملہ کرتے ہوئے اسے "مجرمانہ تنظیم" قرار دے دیا ہے ْ۔

 انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے کروڑوں فالوورز سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں USAID آپ کے ٹیکس کے ڈالرز سے بائیوویپن ریسرچ کو فنڈ فراہم کرتا ہے۔ ان کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی امریکی امداد کا بڑا حصہ تین ماہ کے لئے منجمد کرنے کے فیصلےکے بعد سامنے آیا ہے ۔

مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ لکھا کہ "USAID ایک مجرمانہ تنظیم ہے۔ ویڈیو میں USAID پر "بدمعاش سی آئی اے کے کام" اور "انٹرنیٹ سنسرشپ" میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ 

اس کے بعد کی ایک پوسٹ میں، مسک نے بغیر ثبوت فراہم کئے ، اپنے 215ملین X فالوورز سے پوچھا، "کیا آپ جانتے ہیں کہUSAID، آپ کے ٹیکس کے ڈالرز کا استعمال کرتے ہوئے، بائیو ویپن ریسرچ کو فنڈ فراہم کرتا ہے، بشمول کووڈ 19کو جس سے لاکھوں افراد ہلاک ہوئے؟"۔

 انہوں نے ان الزامات کی وضاحت نہیں کی، جن کا تعلق پچھلی انتظامیہ کے عہدیداروں نے روسی ڈس انفارمیشن مہم سے جوڑا تھا۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو محکمہ خارجہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی ٹیم نے تبصرہ کے لیے اے ایف پی کی کالز کا جواب نہیں دیا۔ AFP نے تصدیق کی کہ ایکس پر امریکی امدادی ایجنسی کی ویب سائٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ 

USAID، کانگریس کے ایک ایکٹ کے ذریعے قائم کردہ ایک آزاد ادارہ ہے جو دنیا بھر میں انسانی امداد اور ترقیاتی امداد کے لئے42.8بلین ڈالر کے بجٹ کا انتظام کرتا ہے۔ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے ایجنسی کو "مکمل طور پر تباہ " کرنے پر تنقید کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید