• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔تاہم شام /رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی11،قلات منفی 07،گوپس ،زیارت،کالام منفی 06، بگروٹ منفی 05، ہنزہ ،کوئٹہ منفی 04 ، پاراچناراورا استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید