• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تعمیر پاکستان مرکزی کونسل کا اجلاس

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی (مرحوم) کی سیاسی جماعت تحریک تعمیر پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن4فروری کو ہوں گے، اس امر کا فیصلہ تحریک تعمیر پاکستان کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سنیئر نائب صدر عاصم علی فیض، سیکرٹری جنرل ،کرنل طارق کمال، سیکرٹری اطلاعات جہانگیر اقبال کیانی،فنانس سیکرٹری ، عبد القوم ، سیکرٹری الیکشن کمیٹی اکرام الحق،جوائنٹ سیکرٹری زاہد محمود ، اور مرکزی آفس سیکرٹری خالدمحمود قاضی نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے مرحوم لیفٹیننٹ جنرل فیض علی چشتی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مغفرت کے لیئے دعا کی۔
اسلام آباد سے مزید