• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)14 واں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ جمعرات 6 فروری سے کراچی گالف کلب میں شروع ہوگا۔ مقابلے میں سو سے زیادہ پروفیشنل گولفرز حصہ لیں گے۔ پچھلے سال احمد بیگ نے ٹرافی جیتی تھی۔ اس ایونٹ سے قبل کے جی سی کے مقامی پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز اور کے جی سی کیڈیز کے لیے دو روزہ ٹورنامنٹ 3 اور 4 فروری 2025 کو کھیلا جائیگا۔ ایک کروڑ بیس لاکھ روپوں کی مجموعی انعامی رقم میں نیشنل پروفیشنل کیٹیگری میں بہترین پرفارمرز کے لیے 94لاکھ روپے، کے جی سی پروفیشنلز، کیڈیز، سینئر پروفیشنلز اور حالیہ شامل کردہ ایمیچرز کیٹیگری کے لیے19لاکھ پچاس ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید