کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیخوپورہ اور ملتان کے بعد پیر کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں بھی نمائش کر دی گئی ۔ اس موقع کرکٹرز ، شہریوں ، بچوں اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔ شہریوں نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں اور گروپ فوٹو بھی بنوائے ۔ تاریخ میں پہلی بار بہاولپور میں آئی سی سی ٹرافی کی نمائش پر شہریوں کا خوشی کا اظہار کیا۔