• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ سیریز، ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ساتھ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 4 فروری منگل شام 4 بجے سے شروع ہوگی۔ فزیکل ٹکٹ نجی کوریئر کے آٹھ ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ ایک شناختی کارڈ پر دس ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ کم سے کم قیمت 350 روپے ہوگی۔ ویک اینڈ میچز (پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 8 فروری قذافی اسٹیڈیم) اور (فائنل 14 فروری نیشنل بینک اسٹیڈیم) 500روپے سے دستیاب ہوں گے۔ لاہور میں وی وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 5000، پیر کے میچ کیلئے 4000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ ہفتے کو وی وی آئی پی انکلوژر کیلئے 3500جبکہ پیر کیلئے 2500، وی آئی پی انکلوژرز ہفتہ کیلئے 2000اور پیر کو1500روپے، پریمیم انکلوژرزکیلئے1500روپے، پیر کو 1000، حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد انکلوژرزکیلئے پیر کو 350اور ہفتے کو 500روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کیلئے بالترتیب ایک ہزار اور 1500روپے، ہفتے کو ہاسپٹلیٹی باکسز6000 روپے اور پیر کو 5000روپے میں دستیاب ہونگے ۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ بدھ کے میچ کیلئے 350جبکہ جمعہ کو فائنل کیلئے ٹکٹیں 500روپے میں دستیاب ہوں گی۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز کیلئے بدھ کے ٹکٹس 750 اورفائنل کے 1000، پریمیم انکلوژرز میں بدھ کیلئے قیمت 1000، فائنل 1500، وی آئی پی انکلوژرز بدھ کیلئے 1500 ، فائنل 2000، ماجد خان اور ظہیر عباس انکلوژرز بدھ کیلئے 4000، فائنل کے 5000، بدھ کو گیلری 5ہزاور فائنل کے ٹکٹ 6000 روپے میں دستیاب ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید